$10
Sherazahmad + Kiki
Like my page to get $10
It's time to get your Invitation.codes account too 😎
Joined Kiki?
1. Tell Sherazahmad
They'll be super-thankful. Plus, if Kiki doesn't attribute the referral properly it will help you both of claim your due rewards.
Leave Sherazahmad a comment2. Create your free profile and post your Kiki code!
Post my Kiki codeSherazahmad is smart! 😏
Why don't you post your links on
Invitation
too?
List the products you love.
Get rewarded.
It's quick & free.

Secure that @username! 😎
invitation.codes is for sharing your referral links with the world.
Join us!👋
- Free
- Automatic rewards
- Post your links
- Find your friends
Learn more
All product names, logos, brands and dogs are property of their respective owners.
Feel free to check out our privacy policy and terms of service.
© 2025, invitation.codes
Added to your Saved apps 🙌
Nice find! Get back to it later to post your code or signup for a new account.
View saved items
manzar hussain
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم حضرت عیسیٰ کا نزول ... پارٹ 2 ♡حضرت عیسیٰ کی جماعت ۔۔۔ احادیث طیبہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ▪︎حضرت عیسیٰ کا نزول دجّال کے خاتمے،دنیا سے یہودیت و نصرانیت اور اُن کے آثار تک کا قلع قمع کرنے اور امنِ عالم کو بحال کرنے کے لئے ہوگا۔۔۔ جیساکہ ماقبل روایات اِس پر شاہدہیں ، اِس لئے لازماً حضرت عیسیٰ کے ساتھ وہی لوگ ہوں گے جو اُن کے ساتھ اِس عظیم مشن کی تکمیل میں شریک ہوں گے ، کفریہ، طاغوتی اور دجالی طاقتوں سے یکسر اور مکمل بغاوت کرکے اُن کے خلاف علَمِ جہاد بلند کریں گے۔ ♡ایسے لوگ حضرت عیسیٰ کے نزول سے قبل ہی حضرت مہدی علیہ الرضوان کی قیادت میں مصروفِ جہاد ہوں گے۔۔۔ یہاں تک کہ جس وقت حضرت عیسیٰ اُتریں گے عین اُس وقت بھی یہ جماعت دجال کے لشکرسے نبرد آزما ہونےاور اُن پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہوگی۔ (مستدرکِ حاکم:8507) ●ایک روایت کے مطابق یہ لوگ دجال سے لڑنے کے لئے ایسے بے تاب ہوں گے کہ حضرت عیسیٰ نازل ہونے کے بعد جب ان لوگوں سے کہیں گے کہ تم لوگ تین صورتوں میں سے کوئی ایک صورت اختیار کرلو ۔۔ (1)…اللہ تعالیٰ دجال اور اس کی فوجوں پر بڑا عذاب نازل کردے ، جس سےوہ سب ہلاک ہوجائیں ۔ (2)…ان سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے ۔ (3)… اُن کے اوپر تمہارے اسلحہ کو مسلّط کردیا جائے،یعنی تم اُن کو مار کر قتل کردو۔ تو جواب میں مسلمان یہی کہیں گے کہ یہ تیسری صورت ہمیں زیادہ پسند ہے کیونکہ اِس میں ہمارے دلوں کا اطمینان اور ٹھنڈک ہے۔ (الفتن لنعیم:1602) ●ایک روایت میں ہے ۔۔۔ میری امّت میں ایک جماعت (قربِ) قیامت تک حق کے لئے سربلندی کے ساتھ برسرِ پیکار رہے گی ۔۔۔ پھر حضرت عیسیٰ نازل ہوں گے تو اُس جماعت کا امیر اُن سے کہے گا ۔۔۔ آئیے! نماز پڑھائیے، حضرت عیسیٰ فرمائیںگے ۔۔۔ نہیں !اللہ تعالیٰ نے اِ س امّت کو اعزاز بخشا ہے اِس لئے تم میں سے بعض دوسرے بعض کے امیر ہیں۔ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، قَالَ:فَيَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ أَمِيرُهُمْ: تَعَالَ صَلِّ لَنَا، فَيَقُولُ: لَا، إِنَّ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ أُمَرَاءُ تَكْرِمَةَ اللهِ هَذِهِ الْأُمَّةَ۔ (مسلم:156) ●نبی کریمﷺکا ارشاد ہے ۔۔۔ حضرت عیسیٰ کو میری امّت کے (اُن کا ساتھ دینے والے)وہ لوگ پائیں گے جو تمہاری(صحابہ کرام) طرح بہتر ہوں گے یا اُن میں بہتر لوگ تمہاری طرح ہوں گے یا بہتر ہوں گے۔ لَيُدْرِكَنَّ ابْنَ مَرْيَمَ رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي، هُمْ مِثْلُكُمْ أَوْ خَيْرُهُمْ مِثْلُكُمْ أَوْ خَيْرٌ۔ (الفتن لنعیم :1597) ●دجال ایسے لوگوں کو (اپنے مقابلے میں )پائے گا جو تمہاری طرح یا تم سے بہتر ہوں گے۔ (یہ بات آپﷺنے تین مرتبہ ارشاد فرمائی )اور اللہ تعالیٰ ایسی امّت کو ہرگز ذلیل نہیں فرمائیں گے جس کو شروع میں مَیں اور آخر میں حضرت عیسیٰ ہوں گے۔ لَيُدْرِكَنَّ الدَّجَّالُ قَوْمًا مِثْلَكُمْ أَوْ خَيْرًا مِنْكُمْ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - وَلَنْ يَخْزِيَ اللَّهُ أُمَّةً، أَنَا أَوَّلُهَا، وَعِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ آخِرُهَا۔ (مستدرکِ حاکم:4351) ♡حضرت عیسیٰ کتنے عرصے رہیں گے ۔۔۔ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام زمین میں چالیس برس ٹھہریں گے۔۔۔ پھر ان کی وفات ہوگی، مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے اور ان کو دفن کریں گے۔ فَيَمْكُثُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، ثُمَّ يُتَوَفَّى، وَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ۔ (مسند احمد :9268) ♡حضرت عیسیٰ کے زمانے کا امن ۔۔۔ اللہ کی قسم حضرت عیسیٰ آسمان سے ایک عادل حکمران کی حیثیت سے ضرور اتریں گے ۔۔ پھر وہ ضرور صلیب کو توڑیں گے ۔۔۔ خنزیر کو قتل کریں گے ۔۔۔ جزیہ کو ختم کردیں گے ۔۔۔ قیمتی اونٹنیاں چھوٹی پھریں گی اور اُن کو لینے کے لئے کوئی کوشاں نہیں ہوگا ۔۔۔ اور ضرور بالضرور لوگوں کے دلوں سے کینہ، بغض اور حسدنکل جائیں گے۔۔۔ (مال کی اتنی فراونی ہوگی کہ ) حضرت عیسیٰ مال کے لینے کے لئے بلائیں گے لیکن کوئی قبول ہی نہیں کرے گا۔ وَاللهِ، لَيَنْزِلَنَّ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَادِلًا، فَلَيَكْسِرَنَّالصَّلِيبَ، وَلَيَقْتُلَنَّ الْخِنْزِيرَ، وَلَيَضَعَنَّ الْجِزْيَةَ، وَلَتُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا، وَلَتَذْهَبَنَّ الشَّحْنَاءُ وَالتَّبَاغُضُ وَالتَّحَاسُدُ، وَلَيَدْعُوَنَّ إِلَى الْمَالِ فَلَا يَقْبَلُهُ أَحَدٌ۔ (بخاری:155) ♡زمین میں امن و امان کا دور دورہ ہوجائے گا۔۔ یہاں تک کہ اونٹ شیروں کے ساتھ، چیتے گائے کے ساتھ اور بھیڑئیے بکریوں کے ساتھ چریں گے اور بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے، ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ وَتَقَعُ الْأَمَنَةُ فِي الْأَرْضِ حَتَّى تَرْتَعَ الْإِبِلُ مَعَ الْأُسْدِ جَمِيعًا، وَالنُّمُورُ مَعَ الْبَقَرِ، وَالذِّئَابُ مَعَ الْغَنَمِ، وَيَلْعَبَ الصِّبْيَانُ وَالْغِلْمَانُ بِالْحَيَّاتِ، لَا يَضُرُّ بَعْضُهُمْ بَعْضًا۔ (مسند احمد :9632) حضرت عیسیٰ میری امت میں ایک عادل حاکم اور منصف امام ہوں گے اور صلیب کوتوڑ ڈالیں گے، خنزیر کو مار ڈالیں گے، جزیہ موقوف کر دیں گے ۔اور صدقہ (زکوٰۃ لینا) موقوف کر دیں گے تو نہ بکریوں پر نہ اونٹوں پر کوئی زکوٰۃ لینے والا مقرر کریں گے اور آپس میں لوگوں کے کینہ اور بغض اٹھ جائے گا اور ہر زہریلے جانور کا زہر ختم ہوجائےگا۔ یہاں تک کہ بچہ اپنا ہاتھ سانپ کے منہ میں دے دے گا وہ کچھ نقصان نہ پہنچائے گا اور ایک چھوٹی بچی شیر کو بھگا دے گی وہ اس کو ضرر نہ پہنچائے گا اور بھیڑ یا بکریوں میں اس کتے کی طرح رہے گا جو ان میں رہتا ہے اور زمین صلح سے بھر جائے گی جیسے برتن پانی سے بھر جاتا ہے اور سب لوگوں کا کلمہ ایک ہو جائے گا سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی کی پرستش نہ ہو گی اور لڑائی اپنے سامان ڈال دے گی۔ (یعنی ہتھیار اور آلات اتارکر رکھدیے جائیں گے) اور قریش کی سلطنت جاتی رہے گی اور زمین کا یہ حال ہو گا کہ جیسے چاندی کی سینی (طشت) وہ اپنا میوہ ایسے اُگائے گی جیسے آدم کے عہد میں اگاتی تھی۔ (یعنی شروع زمانہ میں جب زمین میں بہت قوت تھی) یہاں تک کہ کئی آدمی انگور کے ایک خوشے پر جمع ہوں گے اور سب سیر ہو جائیں گے (اتنے بڑے انگور ہوں گے ) اور کئی کئی آدمی انگور کے ایک خوشے پر جمع ہوں گے اور سب سیر ہو جائیں گے اور بیل اس قدر داموں سے بکے گا (کیونکہ لوگوں کی زراعت کی طرف توجہ ہو گی تو بیل مہنگا ہو گا)۔۔۔ اور گھوڑا تو چند روپوں میں بکے گا لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم گھوڑا کیوں سستا ہو گا۔ آپ نے فرمایا اس لئے کہ لڑائی کے لئے کوئی گھوڑے پر سوار نہ ہو گا پھر لوگوں نے عرض کیا بیل کیوں مہنگا ہو گا۔ آپ نے فرمایا ساری زمین میں کھیتی ہو گی ۔ فَيَكُونُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي أُمَّتِي حَكَمًا عَدْلًا، وَإِمَامًا مُقْسِطًا، يَدُقُّ الصَّلِيبَ، وَيَذْبَحُ الْخِنْزِيرَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَيَتْرُكُ الصَّدَقَةَ، فَلَا يُسْعَى عَلَى شَاةٍ، وَلَا بَعِيرٍ، وَتُرْفَعُ الشَّحْنَاءُ، وَالتَّبَاغُضُ، وَتُنْزَعُ حُمَةُ كُلِّ ذَاتِ حُمَةٍ، حَتَّى يُدْخِلَ الْوَلِيدُيَدَهُ فِي فِي الْحَيَّةِ، فَلَا تَضُرَّهُ، وَتُفِرَّ الْوَلِيدَةُ الْأَسَدَ، فَلَا يَضُرُّهَا، وَيَكُونَ الذِّئْبُ فِي الْغَنَمِ كَأَنَّهُ كَلْبُهَا، وَتُمْلَأُ الْأَرْضُ مِنَ السِّلْمِ كَمَا يُمْلَأُ الْإِنَاءُ مِنَ الْمَاءِ، وَتَكُونُ الْكَلِمَةُ وَاحِدَةً، فَلَا يُعْبَدُ إِلَّا اللَّهُ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا، وَتُسْلَبُ قُرَيْشٌ مُلْكَهَا، وَتَكُونُ الْأَرْضُ كَفَاثُورِ الْفِضَّةِ، تُنْبِتُ نَبَاتَهَا بِعَهْدِ آدَمَ حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الْقِطْفِ مِنَ الْعِنَبِ فَيُشْبِعَهُمْ، وَيَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الرُّمَّانَةِ فَتُشْبِعَهُمْ، وَيَكُونَ الثَّوْرُ بِكَذَا وَكَذَا مِنَ الْمَالِ، وَتَكُونَ الْفَرَسُ بِالدُّرَيْهِمَاتِ ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا يُرْخِصُ الْفَرَسَ؟ قَالَ «لَا تُرْكَبُ لِحَرْبٍ أَبَدًا» ، قِيلَ لَهُ: فَمَا يُغْلِي الثَّوْرَ؟ قَالَ تُحْرَثُ الْأَرْضُ كُلُّهَا۔ (ابن ماجہ :4077) ♡حضرت عیسیٰ کے بعد زندگی کس قدر خوب ہوگی۔۔۔ بادلوں کو بارش برسانے اور زمین کو نباتات اُگانے کی اجازت مل جائے گی۔۔۔ حتی کہ اگر تم اپنا بیج ٹھوس اور چکنے پتھر میں بھی بوؤگے تو وہ بھی اُگ آئے گا اور (امن و امان کا)یہ حال ہوگا کہ آدمی شیر کے پاس سے گزرے گا تو شیر نقصان نہیں پہنچائے گا ۔۔۔ سانپ پر پاؤں رکھ دے گا تو وہ بھی نقصان نہیں پہنچائے گا ۔۔۔ طوبى لعيش بعد المسيح! يؤذن للسماء في القطر وللأرض في النبات، فلو بذرت حبة على الصفا لنبتت، ولا تباغض ولا تحاسد حتى يمر الرجل على الأسد فلا يضره ويطأ على الحية فلا تضره۔(کنز العمال :38859) جاری ہے۔۔
4 years ago